media workers organization ki 9 muntakhib body ki hald biradari

میڈیا ورکرز آرگنائزیشن کی نومنتخب باڈی کی حلف برداری۔۔

انتخابات 2025 ء میں کامیاب ہونے والی میڈیا ورکرز آرگنائزیشن کی نو منتخب باڈی نے حلف اٹھا لیا۔ ایم ڈبلیو او کی نو منتخب باڈی کا حلف اخوب کے بانی ڈاکٹر امجد ثاقب نے لیا۔ اخوت کے زیر انتظام یونیورسٹی کے للیانی کیمپس میں حلف برداری کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کاانعقاد تلاوت کلام پاک سے کیا گیا، اس کے بعد سینئر رہنما ایم ڈبلیو اواصغر خان نے میڈیا ورکرز کا مختصر تعارف کرایا اور صدر عدنان شوکت نے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر امجد ثاقب کا میڈیا ورکرز آرگنائزیشن کی نومنتخب باڈی کی تقریب حلف برداری میں شریک ہونے پر شکریہ ادا کیا، امجد ثاقب کی طرف سے اخوت کے زیر انتظام یونیورسٹی کیمپس کے دورے کی دعوت پر بھی ڈاکٹر امجد ثاقت کا شکریہ ادا کیا اور ان کے اس پراجیکٹ پر خراج تحسین پیش کیا۔اس موقع ڈاکٹر امجد ثاقب نے کامیاب ہونے والی ایم ڈبلیو کی نو منتخب باڈی کو مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ نومنتخب صدر عدنان شوکت اپنی پوری ٹیم کے ہمراہ میڈیا ورکرز کے لئے مثبت اقدامات کریں گے اور ان کی فلاح و بہبود کے لئے بہتر کام کریں گے۔ اس موقع پر ڈاکٹر امجد ثاقبت نے اخوت کے زیر انتظام کام کرنے والی یونیورسٹی کا مختصر تعارف بھی کرایا۔ان کا کہنا تھا کہ سب کچھ جوکائنات ہے وہ وہ رب کا ہے اور جو رب کا ہے وہ سب کا ہے۔ اس لئے یہاں پر امیر اور غریب کے فرق کو ختم کر کے سب کو ایک جیسی مراعات ملنی چاہئے اور یہی اخوت کامشن ہے ۔حلف لینے والوں میں صدر عدنان شوکت ،جنرل سیکرٹری طاہر منصف اعوان ، نائب صدر سینئر نائب صدر ملک قمر عزیز، نائب صدر خاقان متین، پریس سیکرٹری محمد عرفان انور ، فنانس سیکرٹری خرم علی، ممبرگورننگ باڈی ہارون بٹ، فاروق سعید، آصف کھوکھر اور وحید توفیق شامل تھے۔ تقریب میں ، چیف الیکشن کمشنر ملک منظور، محبوب الٰہی، خاور گلزار، آل پاکستان اخبار فروش یونین کے صدر چوہدری مشتاق چوہدری عاشق، ملک محمدطاہر اور مشتاق خان نے بھی خصوصی شرکت کی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں