media workers mein ration ki taqseem

میڈیا ورکرز میں راشن کی تقسیم۔۔

میڈیا ورکرز آرگنائزیشن (ایم ڈبلیو او)کراچی کے تحت بیروزگار اور کم تنخواہ دار ملازمین کی فیملی کیلئے دس لاکھ روپے مالیت کے مفت راشن کی تقسیم، ایم ڈبلیو نے راشن کی فراہمی پر الخدمت کراچی کو خراج تحسین پیش کیا ہے، تقریب میں مسلم لیگ فنکشنل اور جی ڈی اے کے رہنما سردار عبدالرحیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا ورکرز کے سفید پوش طبقے کو ہمیشہ نظر انداز کیا گیا ، جماعت اسلامی کے سیکرٹری اطلاعات ونشریات زاہد عسکری نے کہا کہ الخدمت نے معاشی عدم استحکام کی اس مشکل گھڑی میں اپنے میڈیا ورکرز بھائیوں کو بھی یاد رکھا ہے، میں میڈیا ورکرز آرگنازیشن کراچی کا مشکور ہوں کہ جن کے بے مثال کوششوں سے ہم نے ان کے گھروں تک راشن پہنچایا۔ ایپنک کراچی کے چیئرمین مرزا عمران بیگ نےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ جدوجہد کا یہ سفر جاری رہے گا۔ ایم ڈبلیو او کے سیکریٹری عبیداللہ نے راشن کی فراہمی پر الخدمت کی بے مثال کاوشوں کو سراہا ۔ میڈیا ورکرز آرگنائزیشن کراچی کے رہنما منصور یوسف نے سندھ اسکائوٹ بلڈنگ آڈیٹوریم میں منعقدہ میڈیا ورکرز میں راشن کی تقسیم کے دوران کہا کہ MWO کراچی نے دیگر میڈیا تنظیموں کے برعکس مطالبات اور احتجاجی مظاہروں کی سیاست سے ہٹ کر خدمت کی ایک نئی جہت متعارف کروائی ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں