Media Workers Lachar Dad Rasi ka Intizar Special Report

میڈیا ورکرز لاچار، دادرسی کا انتظار۔۔

خصوصی رپورٹ۔۔

جناب وزیر اعظم پاکستان ،جناب صدر پاکستان ،جناب چیف جسٹس آف پاکستان ۔جناب چیئرمین سینیٹ،جناب اسپیکر قومی اسمبلی،جناب چیئرمین پیمرا، تمام  عالی مرتبت صاحبان سے گزارش ہے کہ الیکٹرانکس میڈیا میں گزیٹڈ اور نان گزیٹڈ گروپ لاگو کئے جائیں۔۔ پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولر اتھارٹی (پیمرا)، اسلام آباد کی انتہائی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ پاکستان بھر کے الیکٹرونک میڈیا ملازمین کے تحفظ کیلئے آئینی قانون کی پاسداری کو یقینی بنائے لیکن جب سے پیمرا کا وجود آیا ہے الیکٹرونک میڈیا کے ملازمین وقتاً فوقتاً متواتر اذیت و مشکلات کا شکار بنتے رہے ہیں لیکن اس بابت پیمرا نے کبھی بھی قانونی اقدام اٹھانے سے گریز کیاجبکہ پمیرا کے قوانین کے ماتحت تمام الیکٹرونک میڈیا ان کے تابع ہیں، اب وقت ضرورت ہے کہ الیکٹرونک میڈیا میں گروپ کا اجرا کیا جائے جس میں گروپ ایک تا پندرہ نان گزیٹیٹ اور گروپ سولہ تا بائیس گزیٹیٹ تعین کیا جائے جس میں ملازمین کی تعلیم، تجربہ اور سینئرٹی کے تحت مشاہراہ اور دیگر مراعات طے کی جائیں۔ تنخواہ کے علاوہ میڈیکل جس میں او پی ڈی بھی شامل کیا جائے،لائف انشورنس،  گروپ انشورنس، ہاؤس رینٹ، کنوینس، بینیونٹ فنڈ بھی لازماً شامل کیا جائے ، گروپ انشورنس اور سیلنگ الاؤنس گزیٹیٹ گروپ کو دیا جائے۔۔ کسی بھی ملازم کو نکالنے کی صورت میں چھ ماہ کی تنخواہ کا پابند کیا جائے جبکہ کوئی ملازمین اگر جاب ختم کرنا چاہے تو اسے دو ماہ قبل پیشگی اطلاع پر مشروط کردیا جائےاورخلاف ورزی کرنےپراس سے چھ ماہ کی تنخواہ لی جائے اس ادارے کو پابند کیا جائے جہاں وہ گیا ہے وہ اس کی تنخواہ سے کاٹ کر سابق ادارے کو مہیا کرے۔۔ الیکٹرونک میڈیا کو تین حصوں میں منقسم کرکے ان کےگروپس بنائے جائے ۔۔ پہلا حصہ: نیوز۔۔ دوسرا حصہ: پروڈکشن۔۔۔اور تیسرا حصہ ٹیکنیکل پر محیط کیا جائے کیونکہ الیکٹرونک میڈیا ان ہی تینوں حصوں پر مشتمل ہوتا ہے۔۔یہاں اس بات کو بھی واضع کرتے چلیں کہ موجودہ دور میں مالکان کو گمراہ کرتے ہوئے چند ایک با اختیار ملازمین جو ہر چینل میں موجود ہیں جنھوں نے ہر چینل کویرغمال بناکر رکھ دیا ہے جس کی وجہ سے انہی کی تنخواہیں کئی کئی لاکھوں پر مشتمل ہیں اور ان کے ساتھ کام کرنے والے دیگر ملازمین کی تنخواہ اس قدر کم ہے کہ وہ گھر کا خرچہ چلانا محال بن گیا ہے ، آج کے دور میں تیس سے پچاس لاکھ سے زائد تنخواہ حاصل کرنے والے ملازمین کئی بڑے چینلز میں تنخواہ وصول کررہے ہیں اور اپنی جاب کو مضبوط کرنے کیلئے نت نئے انداز سے مالکان کو پابند کرتے ہیں کہ ان کی وجہ سے ان کا چینل نیچے آجائیگا گویا ایسے ملازمین کا ایک گروہ بن چکا ہے جس نے ہر بڑے چینل کے مالکان کو قابو میں کیا ہوا ہے ان کے اس عمل سے ہزاروں دیگر ملازمین سفر ہورہے ہیں ، پیمرا اور قومی اسمبلی و سینٹ مین قانون سازی کے بعد یہ گروہ از خود دم توڑ دیگا اور پاکستانی چینل ترقی کی جانب بڑھے گا، یہاں بہت مختصراً ذکر کیا ہے یقینا ً پیمرا کے چیئرمین سمیت جناب وزیر اعظم پاکستان ،جناب صدر پاکستان، جناب چیف جسٹس آف پاکستان ،جناب چیئرمین سینیٹ،جناب اسپیکر قومی اسمبلی اس مشورے اور مطالبے کو بخوبی سمجھ گئے ہونگے، پاکستان کی تمام صحافی برادری کے عہدیداران و اراکین، پاکستان کے تمام پریس کلب کے عہدیداران و اراکین اس مطالبہ کیساتھ کھڑی ہیں۔۔ ہم سب الیکٹرونک میڈیا کے ملازمین پر امید ہیں کہ بہت جلد جناب وزیر اعظم پاکستان ،جناب صدر پاکستان، جناب چیف جسٹس آف پاکستان ،جناب چیئرمین سینیٹ،جناب اسپیکر قومی اسمبلی ،ً  چیئرمین پیمرااس مطالبے کے تحت فوری اقدام فرمائیں گے ، انشا اللہ، اللہ پاکستان کو دن دگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے آمین ۔۔۔(لداعی و عرضیات: جملہ ملازمین الیکٹرونک میڈیا پاکستان)

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں