کراچی یونین آف جرنلسٹس ( دستور ) نے بول سمیت مختلف اداروں میں تنخواہوں کی عدم ادائیگی، تاخیر سے ادائیگی اور اضافہ نہ کرنے کے خلاف اپنی مہم کو تیز کرتے ہوئے میڈیا ورکرز کو لیگل ایڈ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے میڈیا کے متاثرہ افراد کے حقوق کا تحفظ ترجیحی بنیادوں پر کیا جائے گا۔ صحافیوں کے مفادات کے تحفظ کے لیے آخری حد تک جائیں گے۔ یہ فیصلہ کے یو جے ( دستور ) کے صدر خلیل احمد ناصر کی صدارت میں کراچی پریس کلب میں منعقدہ اجلاس میں کیا گیا جہاں صحافیوں کے مسائل پرتفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس میں بول ملازمین کو تنخواہوں اور دیگر حقوق سے محروم رکھنے کا معاملہ بطور خاص زیربحث آیا اجلاس میں بول انتظامیہ کی طرف سے صحافیوں کے استحصال پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔ جنرل سیکریٹری نعمت خان نے اجلاس کو بول کے صدر نبیل جھکورا سے رابطہ اور خط و کتابت کی تفصیل بتائی۔ انہوں نے کہا کہ اگر بول انتظامیہ نے فوری طور پر واجب الادا تنخواہیں ادا نہیں کی تو فوری طور پر احتجاج کے ساتھ ساتھ متعلقہ فورمز سے بھی رجوع کیا جائے۔۔اجلاس نے نیوز ون، سمیت دیگر اداروں میں تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر بھی سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ سے فوری طور پر تنخواہ جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔ اجلاس نے روزنامہ جنگ،دی نیوز، امت، سمیت دیگر اداروں میں تنخواہیں فی الفور ادا کرنے پر زور دیا۔
میڈیا ورکرز کو لیگل ایڈفراہم کرنے کا فیصلہ۔۔۔
Facebook Comments