balochistan ke sahafi apne huqooq par kabhi samjhota nahi karenge

میڈیا ورکرز کی تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ۔۔

بلوچستان یونین آف جرنلسٹس نے شدید مہنگائی کے باوجود میڈیا ورکرز کی تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر، کٹوتی ، اضافہ نہ کرنے اور نجی ہفت روزہ کی بندش کی مذمت کی ہے۔ بی یو جے نے ملازمین کو بروقت تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنانےتنخواہوں میں اضافہ کرنے اور مہنگائی الاونس دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ بی یو جے کے صدر عرفان سعید ، جنرل سیکرٹری منظوراحمد اورکابینہ کے دیگر ارکان نے مشترکہ بیان میں کہا ہےکہ مہنگائی کی تاریخی لہر میں میڈیا ورکرز کی تنخواہوں میں اضافے کی بجائے کٹوتی اور تاخیر سے ادائیگیاں کی جارہی ہیں جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،قلیل تنخواہیں اور تاخیر سے ادائیگی سے صحافی اور میڈیا ورکرزشدید مالی پریشانی اور ذہنی اذیت سے دوچار ہوگئے ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ بی یو جے میڈیا ورکرز کے معاشی قتل کو کسی صورت برداشت نہیں کرے گی بی یو جے قیادت نےمطالبہ کیا ہے کہ مہنگائی کے تناسب سے ورکرز کی تنخواہوں میں اضافہ اور رمضان المبارک کی آمد کے موقع پر میڈیا ورکرز کو خصوصی مہنگائی الاؤنس دیا جائے۔

ابصارعالم حملہ کیس، ملزمان پر فردجرم عائد نہ ہوسکی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں