media ki azadi jamhooriat ka buniyadi juz hai

میڈیاورکرز کی تنخواہوں کیلئے قانون سازی کا اعلان۔۔

سندھ کے سابق وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ ۔۔شہید جان محمد مہر کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے کوششیں تیز کی جائیں گی۔ شہید جان محمد کے اہلخانہ کو تحفظ دیا جائے گا، وہ اس سلسلے میں حکام سے  بات کریں گے، شرجیل انعام میمن کا مزید کہنا تھا کہ۔۔سندھ میں جتنے بھی صحافی قتل ہوئے، پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے تمام قاتلوں کو گرفتار کیا، شرجیل انعام میمن  کا کہنا تھا۔۔پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اظہار رائے کی آزادی کی حمایت کی ہے،اسد طور کی گرفتاری پر وفاقی حکومت کو سندھ کے صحافیوں کی تشویش سے متعلق آگاہ کریں گے، شرجیل انعام میمن نے مزید کہاکہ۔۔میڈیا ورکرز کی تنخواہوں کے سلسلے میں از سر نو قانو  ن سازی پر غور کیا جائے گا،صحافتی تنظیموں کے تعاون سے میڈیا ورکرز کے مسائل کے حل کے لئے اقدامات کئے جائیں گے،انہوں نے کراچی پریس کلب کے صدر سعید سربازی اور دیگر صحافیوں کو یقین دہانی کرائی کہ رواں  ہفتے پریس کلب آ کر اشتہارات اور تنخواہوں کے معاملہ پر لائحہ عمل تیار کیا جائے گا،۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں