کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کورونا وائرس کے آزمائشی اور جان لیوا حالات میں حکومت پنجاب کی جانب سے پنچاب بھر کے صحافیوں کے لئیے جو احسن اقدامات کیے ہیں اسے سراہتی ہے اور حکومت پنجاب کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے حکومت سندھ سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ بھی فوری طور پر کراچی اور سندھ بھر کے صحافیوں ،کیمرہ مینوں،فوٹو گرافروں اور میڈیا ورکرز کے لیے حکومت پنجاب کی طرح کورونا وائرس خصوصی پیکیچ کا اعلان کرے۔۔جس میں حکومت سندھ بھی کورونا وائرس سے متاثرہ صحافیوں ،کیمرہ مینوں،فوٹو گرافروں اور میڈیا ورکرز کو فی کس 10,10 لاکھ روپے دے خدا نخوستہ جاں بحق ہونے کی صورت میں 25٫25 لکھ روپے ادا کرے۔۔ خدانخواستہ اگر کوئی گھر کا واحد کفیل صحافی یا میڈیا ورکر کورونا وائرس سےجاں بحق ہو جائے تو اسکی بیوہ کو 25 ہزار روپے ماہانہ پنشن حکومت سندھ ادا کرے۔۔کے یوجے دستور کے صدر ریاض احمد ساگر اور سیکرٹری محمد عارف خان نے حکومت سندھ سے مطا لبہ کیا ہے کہ ڈاکٹروں نرسوں اور طبی عملے کی طرح فیلڈ میں کام کرنے والے رپوٹروں،کیمرہ مینوں ،فوٹو گرافروں اور ڈی ایس این جی کے عملے کیلئے میڈیا مالکان وانتظامیہ کے ساتھ ملکر ایس او پیز تیار کرے اور اس پر عمل درآمد کو یقینی بنائے۔۔کراچی یونین آف جرنلٹس دستور نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت سندھ میڈیا ملکان کے ساتھ ملکر فیلڈ میں کام کرنے والے رپورٹروں،کیمرہ مینوں،فوٹوگرافروں اور ڈی ایس این جی عملے کے لئیے کورونا انشورنس پالیسی پر بھی غور کر سکتی ہے۔۔
میڈیا ورکرز کیلئے کورونا پیکیج کا مطالبہ۔۔
Facebook Comments