آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی نے کراچی پریس کلب کے ممبران سمیت الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا سے متعلق خواتین و حضرات اور 30 سال عمر سے زائد ان کےخاندان کے افراد کو آرٹس کونسل میں کرونا وائرس ویکسین لگوانے کی سہولت مہیا کی ہے۔ آرٹس کونسل کے صدر محمد احمد شاہ نے پریس کلب کے سیکرٹری رضوان بھٹی اور صحافی تنظیموں کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آرٹس کونسل کا ویکسینیشین سینٹر صرف ممبران آرٹس کونسل کے لیے قائم کیا گیا ہے تاہم شہر میں میڈیا سے متعلق کارکنوں کو یہ سہولت مہیا کرنے کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ صحافی ساتھیوں کو بھی آسانی سے یہ سہولت مہیا ہو اور وہ خود اور اپنے خاندان کے افراد کو ویکسین لگوا سکیں ۔ انہوں نے کہا کہ صبح 10 تا 4 بجے کے دوران صحافی ساتھی خود اور اپنے خاندان کے افراد کو ویکسین لگوا سکتےہیں اتوار کو سینٹر بند ہوتا ہے ۔ آرٹس کونسل جانے سے پہلے تمام میڈیا ورکرز اور صحافی حضرات1166 پر اپنا شناختی نمبر بغیر اسپیس کے بھیجیں تاکہ رجسٹریشن ہوجائے ۔ آپ کو کوڈ نمبر جاری ہوجائے گا۔رجسٹریشن سے نادرا کورونا تصدیقی سرٹیفکیٹ کے حصول میں آسانی ہوگی۔۔

میڈیا ورکرز آرٹس کونسل سے ویکسین لگوالیں۔۔
Facebook Comments