کراچی کے علاقے شارع فیصل اسٹار گیٹ کے قریب جنگ کے کارکن محمد طلحہ ٰخان سے مسلح ملزمان اسلحہ کے زور پر نئی موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے،محمد طلحہ خان اپنے بچوں کو اسکول چھوڑ کر واپس گھر کی طرف آرہے تھے ،واقعہ سے متعلق مقدمہ تھانہ ایئر پورٹ میں درج کرادیا گیا ہے۔دریں اثنا نیوزچینل این ٹی این کے کارکن سرمد کی موٹرسائیکل بھی نامعلوم چور پارکنگ سے چرا کر لے گیا، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج متعلقہ تھانے کو جمع کرادی گئی اور رپورٹ بھی درج کرادی گئی لیکن تاحال ملزم پولیس کے قابو نہیں آسکا۔
Facebook Comments