media worker ke flat ka safaya

میڈیا ورکرکے فلیٹ  کا صفایا۔۔

کراچی کے علاقے ناظم آباد گول مارکیٹ کے قریب نامعلوم چوروں نے جنگ کے کارکن کے فلیٹ کا صفایا کردیا اور باآسانی فرار ہوگئے۔۔ تفصیلات کے مطابق ناظم آباد تھانے کی حدود میں گول مارکیٹ کے قریب واقع فاطمہ آرکیڈ کے گراؤنڈ فلور پر واقع فلیٹ کا تالا توڑ کر نامعلوم چور چار لاکھ مالیت سے زائد کے طلائی زیورات، لیپ ٹاپ، چار لاکھ روپے نقد ، موبائل فونز، دستی گھڑیاں اور دیگر قیمتی سامان سمیٹ کر فرار ہوگئے۔۔ جنگ کے کارکن محمد شاویز نے چوری کی رپورٹ ناظم آباد تھانے میں درج کرادی لیکن اب تک چوروں کا کوئی سراغ نہیں لگ سکا۔۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں