وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ دنوں اپنے قریبی ساتھ افتخار درانی کو کابینہ سے نکال دیا تھا تاہم اب اس کی وجہ بھی سامنے آگئی ہے ۔ویب سائٹ سیاست ڈاٹ پی کے کے مطابق خفیہ اداروں نے وزیراعظم کو افتخار درانی کے کرپشن میں ملوث ہونے کے ثبوت مہیا کیے جس پر ان کا وزیر اعظم ہاوس میں بھی داخلے پر پابندی لگا دی گئی ۔یہ فیصلہ اس وقت لیا گیا جب ملک کی اعلی انٹیلی جنس ایجنسی نے ایک بریفنگ کے دوران وزیراعظم عمران خان کو دستاویزی ثبوتوں، فون کالز کی ریکارڈنگز پیش کیں جس سے ثابت ہوتا تھا کہ ان کے معاون خصوصی مالی کرپشن میں ملوث رہے ہیں۔وفاقی حکومت کے ایک اعلیٰ عہدیدار کے مطابق افتخار درانی درجنوں افراد سے مختلف وزارتوں میں ڈیلز کروانے کے لئے رشوت طلب کرتے رہے ، لیکن ان وزارتوں کے وزیر ایسی ڈیلنگز سے ناواقف تھے۔افتخار درانی کافی عرصے تک تحریک انصاف کے میڈیا ونگ سے وابستہ رہے۔ تاہم ان کے کابینہ سے نکالے جانے پر کوئی باضابطہ نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔
میڈیا ونگ کے اہم رہنما کابینہ سے فارغ۔۔۔
Facebook Comments