media wale jaen yahan se zahir jaffer

میڈیاوالے جائیں یہاں سے، ظاہرجعفر۔۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں پیر کو نور مقدم قتل کیس کی سماعت کے دوران مرکزی ملزم ظاہر جعفر اور ان کی والدہ عصمت آدم نے ’پرائیویسی‘ کے لیے میڈیا والوں کو کمرہ عدالت سے باہر رکھنے کی درخواست کی جبکہ ایک کیمرہ مین کے موبائل فون سے بنائی گئی ویڈیو بھی ڈیلیٹ کروائی گئی۔سماعت سے قبل کمرہ عدالت کے باہر ملزمہ عصمت آدم جی نے موبائل فون سے ویڈیو بنانے والے نجی ٹی وی کے کیمرہ مین کو کہا کہ وہ ویڈیو ان کے سامنے ڈیلیٹ کریں جس کے بعد انہوں نے پولیس اہلکاروں سے کہا کہ کیمرہ مین کا موبائل فون لے کر ویڈیو ڈیلیٹ کی جائے جس پر پولیس اہلکار نے کیمرہ مین کا موبائل فون لیا اور ویڈیو ڈیلیٹ کر دی۔دوسری جانب مرکزی ملزم ظاہر جعفر نے کمرہ عدالت کے باہر پولیس اہلکاروں سے کہا کہ ’ہماری پرائیویسی ہے، لہذا میڈیا والوں کو کمرہ عدالت سے باہر رکھیں۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں