media town mein wardatein marhne lagin

میڈیا ٹاؤن میں وارداتیں بڑھنے لگیں۔۔

میڈیا ٹائون میں وارداتیں بڑھنے لگیں۔میڈیا ٹائون کے پلاٹوں سے سریا اور بلاک کی وارداتیں تو کئی بار ہوئیں جنہیں اہمیت نہیں دی گئی لیکن پھر یہ وارداتیں بڑھنے لگیں پہلے ایک پلاٹ سے دروازہ چوری ہوا تھا جو کہ  کراچی پریس کلب کے سابق صدر احمد ملک  اور ان کے ساتھیوں نے ایک کباڑی کی دکان سے بر آمد کرایا پھرمسجد سے لوہے کی چارپائی چوری ہوئی لیکن چور پکڑا نہیں جا سکا۔اس کے بعد نظام الدین  کے زیر تعمیر گھر میں لگی باتھ روم فٹنگز چور ہوئیں یہ چور بھی نہیں پکڑا جا سکا ۔ جس کے بعد اے آر وائی سے تعلق رکھنے والے سینئر صحافی عادل ظفر کے گھر سے نامعلوم ملزمان نے  کمرے کا دروازہ توڑ کر چوری کی ۔۔الماری کا سیف ٹوٹا ہوا پایا گیا کچن سے سنک ۔گیس کا چولہا اور بریکٹ فین غائب تھے ۔ متعدد برتن ان کے علاوہ ہیں ۔ خدشہ ہے کہ کم از کم تیس سے پینتیس ہزار کا سامان چور ی ہو گیا۔ملزمان زینے پر لگے لوہے کےجنگلے تک اکھاڑ کر لے گئے۔۔نامعلوم ملزمان نے عادل ظفر کے گھر چوری کی دوسری واردات بھی کرڈالی۔۔اور گھر سے  سولر پینل کی بیٹری لائو ج میں رکھ کر توڑ کر اس کا سارا سیسہ لے گئے ۔ عادل ظفر کے بقول ان کے دونوں  بیٹے رات بھر گھر میں موجود تھے وہ صبح سات بجے کے قریب گھر سے نکلے اور سوا نو بچے میں گھر پہنچا تب تک یہ واردات ہو چکی تھی۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں