media town mein internet munqata

میڈیا ٹاؤن میں انٹرنیٹ منقطع،صارفین کا احتجاج۔۔

 پی ٹی سی ایل کی طرف سے انٹرنیٹ چارجز متعدد بار بڑھائے جانے کے باوجود شکایات کے ازالے میں طویل تاخیر پر صارفین نے شدید احتجاج کیا ہے۔ میڈیا ٹاؤن اے بلاک صارفین کے مطابق انکے ایریا میں منگل کی دوپہر منقطع ہونے والی انٹرنیٹ سروسز بدھ کو رات گئے تک بھی بحال نہ ہو سکیں۔ اس دوران متعدد بار فون پر اور خود دفتر جا کر شکایات درج کرائی گئیں جس پر طفل تسلی سے بات آگے نہ بڑھ سکی۔ عملہ کے مطابق ایریا میں متعدد صارفین کی طرف سے شکایات درج کرائی گئی ہیں۔ اس تمام صورتحال کے باوجود طویل وقت گزرنے کے بعد بھی سروسز بحال نہ ہوسکیں۔ صارفین نے پی ٹی اے حکام سے صورتحال کا نوٹس لینے اور شکایات کے فوری ازالے کا نظام بنانے کی اپیل کی ہے ۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں