کراچی پریس کلب صحافی کالونی ہاکس بے میں چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے سدباب کے لئے کراچی پریس کلب کے سیکریٹری شعیب احمد، جوائنٹ سیکریٹری محمد اسلم خان اور سیکریٹری ممبرز لائژن کمیٹی کراچی پریس کلب ثاقب صغیر نے ڈی آئی جی ساؤتھ عرفان بلوچ سے ان کے آفس میں ملاقات کی، پریس کلب کی قیادت نے ڈی آئی جی ساؤتھ کو صحافی کالونی ہاکس بے کے مکین اراکین پریس کلب کے گھروں میں چوری کی ہے در پے وارداتوں کے بارے میں آگاہ کیا اور ان وارداتوں کے سدباب اور اراکین پریس کلب کے گھروں کے لئے سیکورٹی کے خاطر خواہ اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا۔ ڈی آئی جی ساؤتھ عرفان بلوچ نے کراچی پریس کلب کے وفد کو یقین دلایا کہ صحافی کالونی ہاکس بے میں چوری کی وارداتوں کا خاتمہ کیا جائے گا، متعلقہ افسران کو علاقے میں پولیس کا گشت بڑھانے اور چوروں کے خلاف سخت ایکشن لینے کے تاکید کردی گئی ہے، انہوں نے کہاکہ کراچی پریس کلب کے اراکین کی جان و مال کا تحفظ ہماری ذمہ داری بنتی ہے
میڈیا ٹاؤن میں چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتیں۔۔
Facebook Comments