media town mein chori ghaflat baratne par police

میڈیا ٹاؤن میں چوری، غفلت برتنے پر پولیس اہلکار کوارٹر گارڈ۔۔

میڈیاٹائون ہاکس بے میں چوری کی اطلاع پر بروقت نہ پہنچنے والے پولیس اہلکاروں کو محکمانہ سزادے دی گئی ایس ایچ او موچکو شاہد محمود چوہدری کے مطابق دونوں پولیس اہلکاروں کو تین  روزہ کوارٹر گارڈ کی سزادی گئی ہے واضح رہے کہ گذشتہ رات میڈیاٹائون میں پریس کلب کے سیکیورٹی گارڈ نے ایک چور کو رنگے ہاتھوں پکڑلیاتھا جس پر 15پولیس مددگار کے علاوہ سیکیورٹی پر مامور دوپولیس اہلکاروں  کو بھی اطلاع دی گئی جو 15مددگارپولیس کی امد کے باوجود بھی موقع واردات پر نہیں پہنچے معاملے سے جب ایس ایچ او موچکو شاہد چوہدری کو اگاہ کیاگیاتو انہوں پولیس اہلکاروں کو سزادی میڈیاٹائون میں چارپولیس اہلکار گشت کے لیئے تعینات ہیں چور کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے

ابصارعالم حملہ کیس، ملزمان پر فردجرم عائد نہ ہوسکی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں