کے الیکٹرک نے کے پی سی ہاکس بے ہاؤسنگ اسکیم (میڈیا ٹاؤن)کے لئے پلاننگ مکمل کر لی ہے۔ کراچی پریس کلب کی موجودہ گورننگ باڈی نے مئی میں ہاکس بے ہاؤسنگ اسکیم بلاک 3٫ , تھری اے اور بلاک ٹو ہاؤسنگ اسکیم میں بجلی کی فراہمی کے لئے کے الیکٹرک سے رابطہ کیا تھا اور ان بلاکس میں زیر تعمیر دوستوں سے رابطہ کر کے بجلی کے کنیکشن کے لیے بھی اپلائی کیا تھا ۔کے الیکٹرک نے چھ ماہ کی محنت کے بعد پوری اسکیم کے لیے بجلی کی فراہمی کا پلان مکمل کر لیا ہے۔ سب اسٹیشن کی تعمیر کے لئے جگہ کے تعین کے لئے کے الیکٹرک اور کراچی پریس کلب کی ٹیم نے ہاکس بے اسکیم کے بلاک 3٫ بلاک 3اے اور بلاک 2 کا دورہ کیا اور فزیکلی طور پر سب اسٹیشن کی جگہ کا تعین کر لیا ہے۔ ٹیم نے ہاکس بے میں رہائش پزیر نظام صاحب اور عادل ظفر صاحب سے بھی ملاقات کی۔ٹیم میں کے الیکٹرک کے انجینئرز، نیٹ ورکنگ کے نمائندے ، لوکل آئی بی سی کے نمائندے، ہیڈ آفس کی ٹیم اور دیگر شامل تھے جب کہ کلب کی جانب سے سیکریٹری محمد رضوان بھٹی بھی موجود تھے۔مجموعی طور پر چار سب اسٹیشن بنائے جائیں گے۔ بلاک 2 میں ایک ، بلاک 3 میں 2 اور بلاک 3اے میں ایک سب اسٹیشن بنایا جائے گا۔الحمدللہ، کے الیکٹرک کی ایک ٹیم مسلسل کراچی پریس کلب کے ممبران کے پلاٹس پر بجلی کی فراہمی کے لئے کام کر رہی ہے۔۔کے الیکٹرک کی جانب سے ڈرائنگ مکمل ہونے کے بعد اس اسکیم پر آنے والے اخراجات کا تخمینہ لگایا جائے گا۔ امید ہے کہ تخمینہ کا کام بھی دو ہفتے میں مکمل ہو جائے گا۔جس کے بعد کراچی پریس کلب اس کی فنانسنگ کے لیے کوششیں کرے گا۔
