رابعہ رحمٰن مسجد ہاکس بے اسکیم 3 کراچی پریس کلب میں سولر پینل کی تنصیب مکمل ہو گئی ہے۔ ان شااللہ جلد ہی نماز کا سلسلہ بھی شروع کیا جائے گا۔ بلاک تھری میں 2018 میں ایک مسجد کی تعمیر شروع کی گئی تھی۔ مسجد کی تعمیر کے لیے 2018 کے سیکریٹری مقصود احمد یوسفی نے ایل ڈی اے سے زمین کے حصول کے لیے خط لکھا اور اس کی تعمیر کی نگرانی اس وقت کے صدر احمد خان ملک مکمل ہونے تک کرتے رہے۔یہ مسجد کراچی پریس کلب کی ایک ممبر شمیم اختر کی بہن شکیلہ نقوی کی جانب سے فراہم کی جانے والی مالی مددسے تعمیر کی گئی۔ جامع مسجد رابعہ رحمن کی تعمیرتقریباآٹھ ماہ قبل مکمل ہو گئی لیکن یہاں پر نماز اور عبادت کا سلسلہ شروع نہیں ہو سکا۔ اکتوبر 2022 میں کراچی پریس کلب کی مجلسِ عاملہ نے فیصلہ کیا کہ ایک مسجد کمیٹی بناکر یہاں پر نماز اور عبادت کا سلسلسہ شروع کروایا جائے۔اس سلسلے میں مسجد کی تعمیر کی نگرانی کرنے والے احمد خان ملک کی مشاورت سے کراچی پریس کلب نے ایک سات رکنی کمیٹی تشکیل دے دی جس کا چیئرمین بلاک 3ہاکس بے اسکیم 42 میں گھر کی بنیاد رکھنے والے پہلےممبر احمد حسن صاحب کو بنایا گیا ہے۔ کراچی پریس کلب کے صدر اور سیکریٹری بربنائے عہدہ اس مسجد کمیٹی کے ممبر ہوں گے جبکہ دیگر ممبران میں شاہد اقبال، عقیل رانا، احمد خان ملک اور حنیف اکبر شامل ہیں۔
میڈیا ٹاؤن ، مسجد میں سولرپینل کی تنصیب ۔۔
Facebook Comments