media town masail ka shikaar sahafi ke ghar chori

میڈیا ٹاؤن مسائل کا شکار، صحافی کے گھر چوری۔۔

کراچی پریس کلب کی پلاٹ کمیٹی کی جانب سے گزشتہ روز ہاکس بے صحافی کالونی میں رہائش پذیر عادل ظفر سے انکے گھر پر ہونے والی چوری کے معاملے پر ان سے اظہار یکجھتی کیلئے ملاقات کی اس موقع پر پلاٹ کمیٹی کے ارکان کفیل الدین فیضان ۔محمد قاسم خان بھی موجود تھے ۔ ملاقات کے دوران پریس کلب کے سابق صدر احمد ملک ۔ عقیل احمد رانا۔اعجاز احمد شیخ اور شاھد علی سے بھی عادل ظفر کی رہائشگاہ پر ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر عادل ظفر کی جانب سے علاقے میں امن امان کی صورتحال پر بریف کیا اور تجویز دی کہ کراچی پریس بلاک 2 میں ایک چوکیدار مقرر کرے اور ایک چوکیدار بلاک 3 اور 3 اے میں مقرر کیا جائے ۔انہوں نے تجویز دی کہ پولیس چوکی بھی قائم کروائی جائے اگر امن امان پر قابو نہیں پایا گیا تو ایک سازش کے تحت صحافی کالونی میں رہائش پذیر افراد کو گھر خالی کرانے پر مجبور کر کے زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش کی جائے گی ۔ اس موقع پر کراچی پریس کلب کی پلاٹ کمیٹی کو صحافی کالونی میں کئے گئے ناقص میٹیریل کے استعمال کردہ سڑکوں کا بھی معائنہ کروایا گیا اس موقع پر سابق صدر کراچی پریس کلب احمد خان ملک نے بریفگ میں بتایا کہ یہاں ترقیاتی منصوبوں میں بےقائدگیاں کی گئی ہیں ناقص میٹیریل استعمال کیا گیا ہے سڑکوں کو آدھے میں تعمیر کرکے چھوٹ دیا گیا ہے ۔ جہاں سڑک کے سامنے گڑھے آئے ہیں اس سڑک کو تعمیر کئے بغیر چھوڑ دیا گیا ہے ۔ اس موقع پر انہیں یقین دہانی کروائی گئی کہ پلاٹ کمیٹی ہاکس بے صحافی کالونی کے الاٹیز کے تمام مسائل گورننگ باڈی میں رکھے گی اور اس پر حل کروانے کی بھرپور کوشش کرے گی ناقص میٹیریل کے استعمال پر تحقیقات کیلئے اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کو خط لکھ کر تحقیقات کروائی جائے گی ۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں