کراچی پریس کلب میں ہفتہ کو گورننگ باڈی کا ہاؤسنگ اسکیمز کے مسائل پر اہم اجلاس صدر فاضل جمیلی کی صدارت میں منعقد ہوا۔اجلاس میں سیکریٹری محمد رضوان بھٹی، ثاقب صغیر، فاروق سمیع ، حامد الرحمن، عزیز سنگھور ,حامد الرحمن اور رشید میمن نے شرکت کی، اجلاس میں سندھ کے وزیربلدیات ناصر حسین شاہ ، ڈی جی ایک ڈی اے اسحاق صاحب ، ممبر ریونیو سمیع صدیقی، ایڈیشنل ڈی جی ایم ڈی اے حاجی احمد سمیت ایل ڈی اے اور ایم ڈی اے کے دیگر اعلی حکام بھی موجود تھے۔ اجلاس میں کے ڈی اے لیز کے حوالے سے بتایا گیا کہ موٹیشن کا معاملہ آخری مرحلے میں ہے ۔ ایل ڈی اے نے موٹیشن کے لئے پیمنٹ ارینج کر لی ہے اور اس وقت سمری ایڈووکیٹ جنرل کے پاس ہے جس کو بورڈ آف ریونیو اور ایل ڈی اے فولو کر یں اور یہ جلد ہی حل ہو جائے گا۔ وزیر بلدیات نے ہدایت کی کہ اسکو ترجیح بنیادوں پر فولو کیا جائے اور جہاں پر ان کی ضرورت ہو بتا دیا جائے ۔وزیربلدیات ناصرحسین شاہ نے اعلان کیا 15 اکتوبر تک ایل ڈی اے کی گورننگ باڈی کا اجلاس کر کے ہاکس بے بلاک 2 کے متبادل پلاٹس کے لئے بلاک 68میں دینے کی منظوری دے دی جایے گی اور 28 اکتوبر تک قرعہ اندازی کر دی جائے گ۔۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہاکس بے کے پلاٹس کی خریدوفروخت کے لئے کراچی پریس کلب کی این او سی لازمی ہو گی۔اجلاس میں بتایاگیا کہ ہاکس بے ایل ڈی اے کے لیے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں تین اسکیمیں رکھی گئیں ہیں جس میں دو پر کام شروع ہو گیا ہے۔اجلاس میں ہاکس بے کا صحافی پارک کو بھی بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ ایم ڈی حکام نے بتایا کہ صحافیوں کو تیسر ٹاؤن اور ملیر میں قبضے حکومت کی جانب سے پیمنٹ نہ ہونے کی وجہ سے نہیں دیا جا رہا۔اس موقع پر وزیربلدیات نے کہا کہ حکومت کی جانب سے جلد ادائیگی کردی جائے گی،اس سلسلے میں سمری بھیجی جائے تاہم اس وقت تک صحافیوں کو مشروط قبضہ دے دیا جائے، نئے ممبران پریس کلب کو پلاٹس کے حوالے سے وزیر بلدیات نے کہا کہ نئے پلاٹس کی سمری وزیر اعلی سندھ منظور کریں گے۔ اس سلسلے میں باقاعدہ درخواست دی جائے وہ وزیر اعلی سندھ سے بات کرکے اس کو فالو کریں گے۔
