میڈیا ٹاؤن میں گیس کی سپلائی ایک مستقل مسئلے کی شکل اختیار کر گئی جبکہ ایس این جی پی ایل حکام سپلائی کا تسلسل برقرار رکھنے میں ناکام ہیں ۔ صارفین کے مطابق شدید سردی میں انتہائی کم پریشر کے باعث چولہے دیئے کی مانند جلتے ہیں جبکہ گیزر اور ہیٹر تو اکثر اوقات کام ہی نہیں کرتے مگر اس کے باوجود ہزاروں کے بھاری بھر کم بل بھجوائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سردی میں بچے اور معمر افراد بیمار ہو رہے ہیں جبکہ گیس نہ ہونے سے کھانا بنانے میں بھی مشکلات درپیش ہیں۔
Facebook Comments