میڈیا ٹاؤن میں گیس کی بندش اور انتہائی کم پریشر کیخلاف خواتین نے احتجاج کرتے ہوئے پندرہ دنوں کی مہلت دے کردھمکی دی کہ اگر اس دوران گیس کا پریشر بہتر نہ بنایا گیا تو پھر بچوں کیساتھ ایکسپریس ہائی وے پر احتجاج کرتے ہوئے دھرنا دیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ شہر کی دیگر آبادیوں کی طرح یہاں بھی مکمل پریشر کیساتھ گیس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔ خواتین نے اپنا احتجاج میڈیا ٹاون سوسائٹی آفس میں بھی ریکارڈکرایا ۔
Facebook Comments