media town ka jaaiza ijlas

میڈیا ٹاؤن کے الاٹیز کا جائزہ اجلاس۔۔

مورخہ 13 مارچ 2023 کراچی پریس کلب کے صدر سعید سربازی کی صدارت میں لیاری ڈویلپمنٹ اتھارٹی ہاکس بے صحافی کالونی بلاک 2،بلاک 3 ،بلاک 3 اے اور بلاک 3 اے 1 کے الاٹیز کا جائزہ  اجلاس منعقد ہوا جس میں کراچی پریس کلب کی مستقل پلاٹ کمیٹی کے رکن مقصود یوسفی ، امتیاز خان فاران ،پریس کلب کے نائب صدر مشتاق سہیل ، سیکریٹری پریس کلب، خزانچی احتشام سعید قریشی ، جوائنٹ سیکرٹری محمد اسلم خان ،ممبر گورننگ باڈی اور سیکریٹری پلاٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی شمس کیریو ، انچارج ایل ڈی اے کمیٹی عبد الرشید میمن ، سابق خازن عبدالوحید راجپر نے پریس کلب کی نمائندگی کی ،جبکہ الاٹیز میں سے احمد حسن،نظام الدین صدیقی، حاجی احمد مجاہد،جلیل احمد، محمد اشرف بھٹی،کامران جاوید، فدا عباسی ،ذکیہ بتول اور دیگر صاحبان نے شرکت کی۔ اجلاس میں ایل ڈی اے کی لیز، ترقیاتی کاموں کے معیار کی جانچ ،کے الیکٹرک اور واٹر بورڈ حکام سے رابطے،موٹیشن فیس میں ڈسکاؤنٹ ،چار دیواری کی منظوری کی تفصیلات ، امن و امان کی صورتحال اور شجر کاری سمیت الاٹیز کے واجبات کی ادائیگی کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس کے شرکاء کو بریفنگ دیتے ہوئے سیکرٹری کراچی پریس کلب شعیب احمد نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ اپنے اراکین کی سہولت کے لئے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کریں اس سلسلے میں ہر ہفتے ایل ڈی اے اسٹاف پریس کلب میں موجود ہوتا ہے ، اراکین کو اپنے واجبات جلد از جلد ادا کرنے پر زور دینا چاہیے تاکہ ترقیاتی کاموں میں تیزی لائی جاسکے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر کراچی پریس کلب سعید سربازی نے کہا کہ ہماری گورننگ باڈی اراکین کے پلاٹس کے معاملات کو مستقل بنیادوں پر دیکھ رہی ہیں، صوبائی حکومت اور ایل ڈی اے حکام ہمارے رابطے میں ہیں،ہم اپنےالاٹیز کے ایشوز اور تحفظات کو دور کرنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں،ہماری کوششوں سے ہاکس بے میں مشیر وزیر اعلیٰ سندھ لیاقت آسکانی نے ایک ایکٹر زمین قبرستان کے لئے الاٹ کی ہے جبکہ سڑکوں اور سیوریج سسٹم کے معیار کے بارے میں بھی ایل ڈی اےحکام کو آگاہ کردیا گیا ہے، اس کے ساتھ ساتھ کالونی کے اطراف میں قبضہ مافیہ پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔ امن و امان کے مسائل کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کی نفری تعینات کروادی گئی ہے۔ اجلاس کے شرکاء نے مجموعی طور پر پریس کلب کی جانب سے کئے گئے اقدامات پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے زیر التوا کاموں کو جلد از جلد مکمل کرنے پر زور دیا۔

ابصارعالم حملہ کیس، ملزمان پر فردجرم عائد نہ ہوسکی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں