media town committee or club ohdedaraan ka ehem ijlas

میڈیا ٹاؤن ایڈہاک کمیٹی اور کلب عہدیداران کا اہم اجلاس۔۔

میڈیا ٹاؤن ایڈہاک کمیٹی اور کراچی پریس کلب کے عہدیداران کے درمیان ہفتہ 28 ستمبر 24  کو مجوزہ میٹنگ پریس کلب کے بورڈ روم میں منعقد ہوئی جس میں کراچی پریس کلب کے صدر سعید سربازی سیکریٹری  شعیب احمد خازن  احتشام سعید قریشی(پاشا) جوائنٹ سیکریٹری محمد منصف سیکریٹری پلاٹ کمیٹی و ممبر گورننگ باڈی  شمس کیریو صاحب، ممبر گورننگ باڈی محترم رانا جاوید   عمران اور ممبر گورننگ باڈی شعیب احمد شریک تھے جبکہ میڈیا ٹاؤن ایڈہاک کمیٹی سربراہ احمد خان ملک اراکین شاہد اقبال ارباب چانڈیو عادل ظفر شریک تھے جبکہ فدا عباسی اور اختر سومرو  بھی میٹنگ میں شریک تھےاجلاس میں میڈیا ٹاؤن ایڈہاک کمیٹی کے ممبر شاہد اقبال صاحب نے صحافی کالونی کی سیکورٹی ، رہائشی اراکین کے ساتھ پریس کلب کی کوآرڈینشن اور پانی و بجلی کی فراہمی کے معاملات پر واٹس ایپ گروپ “میڈیا ٹاؤن” کے ممبرز کی جانب سے توجہ دلائی، سربراہ میڈیا ٹاؤن ایڈہاک کمیٹی احمد ملک نے ایل ڈی اے کی جانب سے پلاٹ کی ڈیولپمنٹ فیس کی مد میں لینے والی رقم کا الگ اکاؤنٹ بنا کر اسے کالونی کے ترقیاتی کاموں میں خرچ کرنے اور ترقیاتی منصوبوں پر ایل ڈی اے کی جانب سے خرچ کی  گئی رقم کی تفصیلات معلوم کرنے کا بتایامیڈیا ٹاؤن ایڈہاک کمیٹی کے ممبران ارباب چانڈیو اور عادل ظفر  نے بھی سیکورٹی امور اور چار دیواری کے بارے میں بھی استفسار کیا، اختر سومرو اور فدا عباسی نے بھی کم و بیش انہی نکات سے اتفاق کیا، الاٹیرز کی جانب سے اس بات پر بھی اتفاق تھا کہ صحافی کالونی کے معاملات کراچی پریس کلب کی سطح پر ہی آگے بڑھ سکتے ہیں البتہ اس میں الاٹیز بطور معاون اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ کراچی پریس کلب کی صدر سعید سربازی نے تمام الاٹیز کی آمد کا شکریہ ادا کیا اور ہفتے کے روز باڈی کے وزٹ کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا، صدر سعید سربازی صاحب نے بتایا کہ حکومت سندھ کی سطح پر پہلی بار ایک اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم کی گئی ہے جس میں متعلقہ ڈیپارٹمنٹس کے سیکریٹری لیول کے افسران، ایل ڈی اے کے اعلیٰ افسران اور پریس کلب کے صدر و سیکریٹری شامل ہیں، اس کمیٹی کے اجلاسوں میں صحافیوں کی رہائشی اسکیموں میں ترقیاتی کاموں کے علاوہ صحافیوں کی فلاح و بہبود کے منصوبوں سے متعلق امور ہر بات چیت کی جاتی ہے، انہون نے بتایا کہ کراچی پریس کلب کے معاملات میں بہت جلد نئی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا جائے گا انہوں نے بتایا کہ گزشتہ دو سال سے پلاٹس کے معاملات پر مستقل کام کیا جارہا ہے  قبل ازیں ہفتے کو  دن کے وقت بھی پریس کلب کے عہدیداران کے ساتھ ہاکس بے میں  نظام الدین صدیقی کے گھر پر بھی مختلف معاملات پر تبادلہ خیال ہوا، جس میں نظام الدین صدیقی اعجاز شیخ اور عقیل رانا بھی شریک تھے پریس کلب میں ہونے والی میٹنگ بہت اچھی رہی جس میں تمام امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔۔.

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں