broadcast company ko wajubaat ada karne ka hukum

میڈیا تنقید کے ساتھ سماجی مسائل اجاگرکرے، صدرعلوی۔۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سماجی مسائل کے حل اور قوم سازی میں میڈیا کے کردار پر زور دیتے ہوئے پاکستانیوں کو عظیم قوم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔بدھ کو آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے زیر اہتمام 24 ویں سالانہ ایوارڈ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ اے پی این ایس طویل عرصہ سے صحافیوں کے حقوق کی جدوجہد کر رہی ہے، صر ف پاکستان نہیں پوری دنیا میں اس وقت پرنٹ میڈیا انڈسٹری کو چیلنجز درپیش ہیں، حکومت ان مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن کردار ادا کر رہی ہے ،تقریب سے معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے بھی خطاب کیا جبکہ اے پی این ایس کے صدر حمید ہارون نے خطبہ استقبالیہ دیا ، اور میڈیا کے مسائل کو اجاگر کیا ،صدرمملکت نے اے پی این ایس کے ایوارڈ یافتگان میں ایوارڈ تقسیم کئے اے پی این ایس کے جنرل سیکرٹری اور جنگ کے مینجنگ ڈائریکٹر سید سرمد علی نے اسٹیج سیکرٹری کے فرائض انجام دیئے ،سینیٹر فیصل جاوید اور شیخ رشید نے بھی تقریب میں شرکت کی ۔ صدر مملکت نے کہا کہ الیکٹرانک میڈیا اور سوشل میڈیا کے باوجود معاشرے میں پرنٹ میڈیا کو ایک مقام حاصل ہے تاہم نسل نو سوشل میڈیا پر زیادہ توجہ مرکوز کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں حکومتوں نے ایڈورٹائزنگ پالیسی کو اپنے مقاصد کے لئے استعمال کیا۔ جعلی خبریں معاشرے کے لئے تشویش کا باعث ہیں، جعلی خبروں میں حقیقت کم اور جھوٹ زیادہ ہوتا ہے، میڈیا کو تنقید کے ساتھ ساتھ سماجی مسائل کو اجاگر کرنے میں کردار ادا کرنا چاہیے،۔ ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ میڈیا کو قوم سازی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، اس سلسلے میں علمائے کرام اور مساجد کا کردار بھی اہم ہے۔ اے پی این ایس کے صدر حمید ہارون نے اپنے خطبہ استقبالیہ میں مالکان کو درپیش مسائل کو حکومت کی عدم توجہگی کا شاخسانہ قرار دیا انہوں نے کہا کہ بلوں کی ادائیگی اشتہارا ت کے نرخ اور میڈیا لسٹ متنازعے امور میں سرفہرست ہیں ہم مایوس نہیں مگر مشکلات کا شکار ہیں وفاقی حکومت اپنا مثبت کردار ادا کرے تاکہ میڈیا اپنے پائوں پر کھڑا ہو سکے۔

How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں