وزیر اعظم عمران خان نے مہنگائی کے ایشو پر میڈیا سے بھی شکوہ کیا۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن مہنگائی پر تنقید کر رہی ہے۔ اپوزیشن کا تو کام ہی تنقید کرنا ہے لیکن میڈیا بھی تنقید کر رہا ہے۔ مثبت تنقید سے فائدہ ہوتا ہے لیکن میڈیا انصاف پر مبنی تعمیری تنقید کرے۔ توازن رکھے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ساتھ ہی میڈیا کو چاہیے وہ اپنی خبروں اور تجزیوں کا جائزہ لے کہ کیا ہماری حکومت کی وجہ سے مہنگائی بڑھی جبکہ پوری دنیامیں صورتحال مایوس کن تھی۔

Facebook Comments