ایف آئی اے ڈائریکٹر میڈیا ونگ نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ کوئی بھی خبر میڈیا سے از خود شیئر نہ کریں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر میڈیا ونگ سروت خان نے میسج جاری کیا ہے کہ ڈائریکٹر میڈیا ونگ جواد قمر نے اس بات کا سخت نوٹس لیا ہے کہ ایف آئی اے افسران از خود خبریں میڈیاسے شیئر کرتے ہیں جو ایس پی پی 2/2021 کی خلاف ورزی ہے۔ لہذا تمام سرکل انچارجز کو ہدایت دی جاتی ہے کہ کوئی بھی خبر میڈیا ونگ کو ارسال کریں اور میڈیا ونگ اپروول کے بعد ہی پریس ریلیز جاری کرے گا۔
Facebook Comments