مشیر اطلاعات فردو س عاشق اعوان نے کہاہے کہ میڈیا نمائندوں کو مبارک با د دیتی ہوں کہ آپ کی جنگ لڑنے والا آ گیاہے ، میڈیا والے اب لا وارث نہیں ہیں ، میڈیا کو پاکستان کا چوتھا ستون مانتے ہیں اور جمہوریت میں میڈیا کا کلیدی کردارہے ۔ان کا کہنا تھا کہ میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو مبارک باد دوں گی کہ ان کی پوری ٹیم نے ان پر اعتماد کا اظہار کیاہے اور ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والے اب وہ بھی ووٹ کو عزت دیں ۔مشیر اطلاعات نے میڈیا نمائندگان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں بھی اس چیز سے آگاہ ہوں کہ آپ کے پاس معلومات تک رسائی کم ہے ، آپ کے جو بلز پنڈنگ پڑے ہیں میں نے وزیراعلیٰ سے گزارشی کی ہے کہ وہ آپ کے ادا کیے جائیں تاکہ انڈسٹری میں جو معاشی بحران ہے اس سے نکل سکیں ۔ان کا کہناتھا کہ میڈیا سے بہتر تعلقات کے حوالے سے ترجیحات طے کی ہیں۔۔
Facebook Comments