میڈیا اسکاﺅٹ گروپ پاکستان کا قیام عمل میں آگیا، اس کی اسکارف پہنانے کی تقریب سندھ بوائز اسکاﺅٹ ہیڈ کوارٹر میں منعقد کی گئی ، جس میں سندھ بوائز اسکاﺅٹ کے سیکرٹری سید اختر میر نے خصوصی شرکت کی، میڈیا اسکاﺅٹ گروپ پاکستان کے گروپ اسکاؤٹس لیڈر اختر شاہین رند، سینئر لیڈر آصف جئے جا، مشتاق سہیل، محمد ناصر، فرید خان ،قاضی ناصر، عبدالقیوم، جنید احمد راجپوت ،عابدہ غوری، عمران گیلانی، نوید حئی، عبدالرحمن ہاشمی، عالیہ قاضی، کرم اختر خاتون، انیکا اختر، ڈاکٹر حمیراکریم، حسین فاطمہ، بسمہ قاضی، الطاف حسین، قاضی واعظ، عبدالفہیم، سحرحسین، ڈاکٹر عمیر حفیظ اعوان، مبین اختر رند، ماہ نور و دیگر اسکاؤٹس نے شرکت کی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید اختر میر نے کہا کہ پاکستان کے قیام کے وقت قائداعظم محمد علی جناح پاکستان اسکاﺅٹ کے پہلے چیف کمشنر بنے تھے ، ان کی قیادت میں سندھ بوائز اسکاﺅٹ کا قیام عمل میں آیا۔ اسکاﺅٹ کی زندگی دوسروں کی مدد اور خدمت کرنے میں صرف ہوتی ہے، اچھا اسکاﺅٹ وہی ہے جو خود سے زیادہ دوسرے انسان کی مدد کرنے کا جذبہ رکھتا ہو، اسکاﺅٹ بلا امتیاز رنگ و نسل ، مذہب خدمت کے جذبے سے سرشار ہوتے ہیں، میڈیا اسکاﺅٹ کے لیڈر قاضی ناصر نے کہا کہ میڈیا اسکاﺅٹ گروپ کا قیام خوش آئند ہے، میڈیا گروپ میں تمام افراد حصہ لے سکتے ہیں، میڈیا اسکاﺅٹ گروپ پاکستان کے گروپ لیڈر اختر شاہین رندنے کہا کہ آج کا دن خوشیوں کا پیغام لے کر آیا ہے ، آج ہم نے میڈیا گروپ کا باقاعدہ قیام کرلیا ہے ، جس میں سید اختر میر کی خصوصی ہدایات شامل ہیں، میڈیا گروپ کو فعال کریں گے اور سب کو ساتھ لے کر چلیں گے۔