media samet har shobay mein tarbiyat ahem hai

میڈیاسمیت ہرشعبے میں تربیت اہم ہے،شبلی فراز۔۔

وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ میڈیا،آرٹ، سپورٹس اور کلچر سمیت ہر شعبے میں تربیت انتہائی اہمیت کی حامل ہوتی ہے، وزارت اطلاعات میڈیا، پروڈکشن اور آرٹ و کلچر کے فروغ کیلئے نئے آنیوالوں کوباقاعدہ تربیت کے سلسلے میں مناسب ماحول فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے، اکیڈمی آف ایکسی لینس کو آئر لینڈ آف ایکسی لینس بنانے کیلئے صلاحیتیں اور وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ، وہ  ریڈیو اکیڈمی میں اکیڈمی آف ایکسی لینس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ، سیکرٹری اطلاعات و نشریات زاہدہ پروین ، ایڈیشنل سیکرٹری شاہیرہ شاہد ، ڈی جی ریڈیو عبرین جان ، پی آئی او سہیل علی خان کے علاوہ مختلف یونیورسٹیوں کے شعبہ میڈیا سائنسز کے سربراہوں کی کثیر تعداد تقریب میں شریک تھی ، شبلی فراز نے کہا کہ اکیڈمی آف ایکسی لینس کا آئیڈیا خواجہ نجم الحسن لیکر آئے تھے جسے آج عملی جامہ پہنا دیا گیا ہے، میڈیا اور پروڈکشن کے شعبے میں آنیوالے نئے ٹیلنٹ کو اس پلیٹ فارم سےاپنی صلاحتیں بہتر انداز سے اجاگر کرنے میں مدد ملے گی، ایسے کاموں میں جب کمٹمنٹ ،ڈائریکشن اور ویژن آپس میں مل جائیں تو مقصد کا حصول آسان ہوجاتا ہے۔

ماہرہ خان نے آخرکار خاموشی توڑ دی۔۔
social media marketing
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں