sports ke sahafion ka pcb par case

میڈیا رائٹس سے 10 ارب تک آمدنی کا امکان۔۔

پی سی بی کو میڈیا رائٹس کی فروخت سے 8سے 10ارب روپے تک آمدنی ہو سکتی ہے۔ “ایکسپریس نیوز” کے مطابق پی سی بی کو آئندہ ماہ کئی اہم فیصلے کرنا ہیں، ان میں پی ایس ایل اور انٹرنیشنل کرکٹ کے میڈیا حقوق کی فروخت بھی شامل ہے، ایک محتاط اندازے کے مطابق اس سے 8سے 10ارب روپے آمدنی متوقع ہے،2 چینلز دوڑ میں شامل ہونے کیلیے تیار ہیں مگر ان میں سے ایک ماضی میں عدم ادائیگی کے سبب بلیک لسٹ ہو چکا، تیسرا پاکستانی چینل بھی ایک غیرملکی ادارے کے ساتھ بڈنگ میں شامل ہو سکتا ہے۔پی سی بی کو پروڈکشن کے حقوق بھی دینے ہیں، اس کے لیے بھی 2 کمپنیز میدان میں آ سکتی ہیں،ایک نے غیرملکی کمپنی کے ساتھ مل کر بڈ دینے کا ارادہ کیا ہے، عموماً رائٹس کی فروخت سے قبل کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرنے کے ساتھ مارکیٹ ریسرچ بھی کرائی جاتی ہے،البتہ یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ ابھی یہ سلسلہ شروع ہو چکا ہے یا نہیں۔ماضی میں پاکستان کیلیے پی ایس ایل اور انٹرنیشنل کرکٹ کے میڈیا حقوق الگ فروخت کیے جاتے تھے،اس بار کی پالیسی ابھی سامنے نہیں آئی، اہم کنٹریکٹس سے قبل کئی سابقہ آفیشلز نے پی سی بی میں انٹری کیلیے کوششیں تیز کر دی ہیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں