چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ملک میں عدالت،میڈیا اور پارلیمان سب ریموٹ کنٹرول سے چل رہے ہیں۔اسلام کوٹ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ آج مجھے بہت خوشی محسوس ہورہی ہے کہ میں تھر کی عوام سے مخاطب ہوں، اس دھرتی کو دنیا صحرائے تھر کے نام سے جانتی ہے، تھر امن و مہمان نوازی کے لیے مشہور ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اس ملک میں کوئی آئین نہیں تھا، عوام کے پاس حقوق نہیں تھے، شہید ذوالفقار بھٹو نے طاقت کا سرچشمہ عوام کو بنا یا، جب ظالم ضیاء نے آمریت قائم کرکے قائد عوام کا عدالتی قتل کیا تو شہید بی بی اپنی عوام کی جدوجہد کے لیے عوام کی آواز بنیں۔ انہوں نے کہا کہ آج پھر ظالم، کٹھ پتلی، سلیکٹڈ اور آمریت کی پیداوار کا راج ہے، آج عوام کی حقوق صلب کئے جارہے ہیں، صوبوں کے حقوق چھینے جارہے ہیں، اب یہ کراچی پر قبضہ بھی کرنا چاہتے ہیں۔
میڈیا ریموٹ سے چل رہا ہے، بلاول بھٹو۔۔
Facebook Comments