پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرنز کے سیکرٹری جنرل فرحت اللہ بابرنے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پرنٹ، براڈ کاسٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کی ریگولیٹری باڈیز کو آپس میں ملا کر تمام میڈیا کے لئے ایک ریگولیٹری باڈی بنانا ناقابل عمل ہے اور اس سے آزادی اظہار پر قدغن لگانا مقصود ہے۔۔نیا ریگولیٹری ادارہ بنانے یا اس کے لئے نئی قانون سازی کرنے کی بجائے ہمیں ضرورت ہے کہ پہلے سے موجود قوانین کو مزید مضبوط کریں اور انہیں حکومت کے اثر سے آزاد کریں، انہوں نے کہا کہ میڈیا کی تمام تنظیموں کو ایک ریگولیٹری قانون کے تحت لانے سے قبل ہمیں چاہیے کہ ہم ہرادارے کو ایک یکساں احتسابی میکنزم کے اندر لائیں،۔۔
Facebook Comments