وفاقی کابینہ نے میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام ، پیمرا کمپلینٹ کونسل لاہور کیلئے بیرسٹر محمد احمد اور سحر زرین کی بطور ممبر، پیمرا بلوچستان کونسل کے لئے عبدالجلیل کی بطور چیئرمین، ہمایوں احمد ،ایم عظیم کاکڑ، ریحانہ خلیجی کی بطور ممبر تقرری کی منظوری دے دی۔۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس کے بعد وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کابینہ نے نئی ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی ہے ،وزیراعظم عمران خان نے ہدایت دی ہے کہ ریگولیٹری اتھارٹی کیلئے صحافتی تنظیموں ،اپوزیشن سمیت تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جائے تا کہ ایک ایسا ڈھانچہ بنایا جائے جو سب کو قابل قبول ہو ، اس ضمن میں وزارت اطلا عات کو اس حوالےسے ہدایات دی گئی ہیں۔ فواد چوہدری نے بتایا کہ کابینہ نےپیمرا کونسل آف کمپلینٹس (سی او سی) لاہور کیلئے بیرسٹر محمد احمد اور سحر زرین بندیال کو بطور ممبر جبکہ پیمرا کونسل آف کمپلینٹس (سی او سی) بلوچستان کے لئے عبدالجلیل کو چیئرمین اور ہمایوں احمد ،ایم عظم کاکڑ اور ریحانہ خلیجی کی بطور ممبر تقرری کی منظوری بھی دی ہے ۔
میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کی منظوری۔۔
Facebook Comments