کرکٹرمحمد حفیظ جھوٹی خبروں پر اس قدر پریشان ہیں کہ وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد حسین چودھری سے شکایت ہی کر ڈالی۔کہا جھوٹی اور بے بنیاد خبریں ان کی ساکھ کو نقصان پہنچارہی ہیں جس پر وفاقی وزیر نے میڈیا قوانین نافذ کرنے کی مہم شروع کرنے کااعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ’ نظام میں تبدیلی کیلئے تمام طبقات کی مشترکہ کوشش کی ضرورت ہے۔میڈیا قوانین کو نافذ کرنااہم ضرورت ہے، اس کیلئے بھر پورمہم شروع کر دی ہے انشاللہ بہتری ہو گی۔۔فواد چودھری نے یہ ٹویٹ پاکستانی کرکٹر محمد حفیظ کے اس ٹویٹ کے جواب میں سامنے آیا ہے جس میں حفیظ نے انہیں مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ جنیاں تن میرے لگیاں۔۔تینوں اک لگے تے توں جانڑیں۔۔فواد چوہدری صاحب کئی بار بطور کھلاڑی ہم جھوٹی اور بے بنیاد خبروں کا نشانہ بنتے ہیں جس سے ہماری دنیا بھر میں ساکھ کو نقصان پہنچاتا ہے۔ایسے واقعات کی ہم شکایت کرتے ہیں مگر کبھی شنوائی نہیں ہوئی۔امید کرتے یں کہ اب اس معاملے کو بھی اٹھایاجائے گا‘۔
میڈیا قوانین نافذ کرنے کی مہم شروع کرنیکا اعلان۔۔
Facebook Comments