media professionals ke tahaffuz keliye commission ke qayam ka tarmeemi bill manzoor

میڈیاپروفیشنلزکے تحفظ کیلئے کمیشن کے قیام کا ترمیمی بل منظور۔۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات نے ترامیم کے ساتھ صحافیوں اور میڈیا پروفیشنلز کے تحفظ کےلیے کمیشن کے قیام کا ترمیمی بل منظور کرلیا۔سینیٹ کمیٹی کا اجلاس پی ٹی آئی کے سینیٹر بیرسٹر علی ظفر کی زیر صدارت ہوا جس میں صحافی کی تعریف کا ایجنڈا زیر غور آیا۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ صحافی کی تعریف کیا ہو، یہ ہمارے لیے ایک مسئلہ ہے۔کمیٹی نے صحافی کی تعریف پر متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کی تجاویز پیر تک طلب کرلیں اور ہدایت کی کہ مشاورت کے بعد تجاویز کمیٹی کے پاس جمع کروائی جائیں۔دوران اجلاس سینیٹر زرقا تیمور کے متعارف کردہ ‘معلومات تک رسائی’ کے ترمیمی بل پر غور کیا گیا، کمیٹی نے ایک ہفتے میں اس بارے میں حتمی سفارشات طلب کرلیں۔ہدایت کی گئی کہ سینیٹر زرقا تیمور، وزارت اطلاعات اور وزارت قانون مل کر سفارشات مرتب کریں گے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں