میڈیا پر صرف 15 فیصد سرکاری اشتہارات چلتے ہیں۔۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات نے اسلام آباد میں پیپلز پارٹی کے ورکرز اور پارلیمنٹرنز پر پولیس تشدد اورگرفتاریوں کی شدید مذمت کی ہے۔  اطلاعات کمیٹی کا اجلاس  پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوا۔ کمیٹی نے حکومت کی اشتہارات پالیسی پر کئی سوالات کئے۔جاوید لطیف نے کہا کہ یوم تکبیر کے پروگراموں کا سرکاری ٹی وی پر بلیک آئوٹ کیاگیاجو افسوسناک ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ میڈیا میں بہت بڑا بحران آیا ہوا ہے ،اشتہارات جو میڈیا کو ملتے ہیں وہ پچاسی فیصد نجی ہیں صرف پندرہ فیصد سرکاری اشتہارات ہیں، میڈیا سے موجودہ حکومت تصادم نہیں چاہتی۔ وفاقی سیکرٹری اطلاعات شفقت جلیل نے کہا کہ میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی میں کمیٹی کی تجاویز شامل کردی ہیں ۔ پی آر اے اعلامیے کے مطابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کی گزشتہ روز کی ایوان میں دی گئی رولنگ کی روشنی میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی اطلاعات میں صدر پی آر اے بہزاد سلیمی، سیکرٹری جنرل ایم بی سومرو اور سیکرٹری اطلاعات علی شیر نے شرکت کی۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں