پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ ورکر کے صدر پرویز شوکت نے کہا ہے کہ میڈیا پر چپکے چپکے قدغن لگانے کا کوئی قانون قابل قبول نہیں ہوگا انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اگر حکومت نے میڈیا ٹریبونلز کے حوالے سے کوئی مسودہ تیار کیا ہے تو اسے تمام صحافتی تنظیموں کو فراہم کیا جائے تاکہ تمام تنظیمیں اس کا تفصیلی جائزہ لے کر اپنا اپنا موقف پیش کریں ،وزارت اطلاعات ہوا میں تیر چلانے کی کوشش نہ کرے اور صحافیوں میں بے چینی پید ا نہ کرے ،پی ایف یوجے ورکرز میڈیا ٹربیونلز کے مجوزہ مسودے کا جائزہ لے کر فیصلہ کرے گی ،یہ پہلا موقع ہے کہ وزارت اطلاعات نے کوئی ڈرافٹ تیار کرنے سے پہلے صحافیوں میں بے چینی پیداکر دی ہے۔انہوں نے راولپنڈی اسلام آبا دیونین آف جرنلسٹ اور پی ایف یوجے ورکرز کے ہنگامی اجلاس میں کہی،صدر پی ایف یو جے ورکرز نے ٹربیونلز کے حوالے سے عہدیداروں سے مشورہ کیا اور کہاکہ اگر مجوزہ قانون کسی قدغن کا باعث بنا تو اسے قبول نہ کیا جائے اور اس مسئلے کو ہر فورم پر چیلنج کریں گے۔
میڈیا پرقدغن قبول نہیں، پرویز شوکت۔۔
Facebook Comments