sahafion par firing ki muzammat karte hein

میڈیا پر غیراعلانیہ سنسرشپ ہے، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ پاکستان میں میڈیا پر غیر اعلانیہ سنسرشپ ہے۔کراچی پریس کلب میں یوم آزادی صحافت کی تقریب سے بلاول بھٹو زرداری، ن لیگ کے سینیٹر مشاہد اللہ خان، آئی اے رحمٰن، محمود شام اور اشرف خان سمیت دیگر نے خطاب کیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان میں صحافیوں کو تحفظ حاصل نہیں،ملک میں سب کو بنیادی حقوق حاصل ہونے چاہئیں۔انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا پر عائد غیر اعلانیہ سنسر شپ کے دوران کئی صحافیوں کو قتل کیا گیا اور ان کے قتل کے جرم میں کسی کو سزا نہیں ملی،یہ سب باعث تشویش ہے۔پی پی چیئرمین نے کہا کہ صحافیوں کے قاتل یا تو گرفتار نہیں ہوتے اور گرفتار ہو بھی جائیں تو سزا سے بچ جاتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جیو اور ڈان پر پابندی لگائی گئی، حکومت نے سوشل میڈیا پر بھی کریک ڈائون شروع کردیا۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ میں حکومت سے درخواست کرتا ہوں کہ صحافیوں کی حفاظت کے لئے ٹھوس اقدامات کریں۔دریں اثنا عالمی یوم آزادی صحافت پر خصوصی پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی صحافیوں اور میڈیا سے منسلک شخصیات سے مِل کر میڈیا و صحافت کی آزادی کے خلاف دھونس دھمکیوں کا مقابلہ کرے گی۔  انہوں نے کہا کہ ایک ابھرتے ہوئے جمہوری ملک کے لیئے متحرک اور آزاد میڈیا کا ہونا اشد ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی مختلف ہتھکنڈوں کا نشانہ بننے کے باوجود آزادیِ صحافتی کے لیے ایک چھتری کا کام کرتی رہے گی۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں