media par propaganda khatir mein nahi laate | Chairman Nab

میڈیا پراپیگینڈا خاطرمیں نہیں لاتے، چیئرمین نیب۔۔

قومی احتساب بیورو (نیب)کے چیئرمین جسٹس(ر) جاویداقبال نے کہا ہے کہ نیب کے پاس بڑی مچھلیوں کے خلاف اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کے ٹھوس شواہد موجود ہیں، منی لانڈرنگ کرنے والوں نے فالودہ والے، چھابڑی والے اور پاپڑ والے کے نام پر منی لانڈرنگ کی،احتساب عدالتوں میں نیب نے بد عنوانی کے ریفرنس دائر کر رکھے ہیں،جوقانون کے مطابق کسی بھی ملزم کو بے گناہ قرار دینے کی متعلقہ اتھارٹی ہے،جو لوگ میڈیا میں اپنی بے گناہی کا دعوی کررہے ہیں، انہیں احتساب عدالتوں میں روزانہ کی بنیاد پر اپنے خلاف دائر مقامات کی سماعت کی درخواست کرنی چاہئے، جہاں قانون اپنا راستہ خود بنائے گا،نیب بے بنیاد میڈیا رپورٹس اور پروپیگنڈہ کو خاطر میں لائے بغیر قانون کے مطابق اپنا قومی فرض ادا کرتا رہے گا ۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں