hatak izzat qanoon ki tashreeh zarori hai

میڈیا پر پابندیاں، ہائیکورٹ میں درخواست دائر۔۔

لاہور ہائیکورٹ نے میڈیا پر انتخابی حلقوں میں سروے اور پروگرامز پر پابندی کیخلاف درخواست پر الیکشن کمیشن کے وکیل کو فوری طلب  کرتے ہوئے ریکارڈ طلب کرلیا۔نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا پر انتخابی حلقوں میں سروے اور پروگرامز پر پابندی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس علی باقر نجفی نے منیرباجوہ کی مفاد عامہ کی درخواست پر سماعت کی،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ الیکشن کمیشن نے الیکشن ایکٹ کی دفعہ 233کے تحت میڈیا کیلئے کوڈ آف کنڈکٹ جاری کیا۔جسٹس علی باقر نجفی نے کہاکہ بادی النظر میں الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن صرف الیکشن ڈے کیلئے ہے،ایسی پابندی لگانے کی وجہ سمجھ نہیں آتی،پوری دنیا میں الیکشن کے دوران حلقوں کے مسائل پر بات ہوتی ہے، سروے ہوتے ہیں۔عدالت نے الیکشن کمیشن کے وکیل کو فوری طلب کرلیااورالیکشن کمیشن کے وکیل سے ریکارڈ طلب کرتے ہوئے  سماعت 9جنوری تک ملتوی  کردی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں