media par jabri interviews par izhaar e afsos

میڈیا پر جبری انٹرویوز پر اظہار افسوس

انسانی حقوق کمیشن پاکستان (ایچ آر سی پی) نے مبینہ طور پر اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے میڈیا ہاؤسز پر دباؤ ڈال کر پاکستان تحریک انصاف کے ان سیاستدانوں کے انٹرویوز نشر کرنے کی مذمت کی ہے جو لاپتہ ہوگئے تھے اور بازیاب ہونے پر اپنی پارٹی سے کھلم کھلا لاتعلقی کا اعلان کیا۔ اس طرح کے آمرانہ ہتھکنڈے جمہوریت اور لوگوں کے آزادی اظہار، رائے اور انجمن کے حق کی توہین ہیں اور جب تک ریاست محتاط نہیں ہوجاتی، نئی اور خطرناک مثالیں قائم کریں گے کہ کس کو کیا اور کب کہنے کی اجازت ہے۔ ایک بیان میں ایچ آر سی پی نے ان اطلاعات پر بھی افسوس کا اظہار کیا کہ اٹارنی جنرل کی جون میں سپریم کورٹ کو اس یقین دہانی کے باوجود کہ فوجی عدالتیں سمری ٹرائل نہیں کریں گی، عام شہریوں پر اب انہی عدالتوں میں مقدمہ چلایا جا رہا ہے، جس سے آئین کے آرٹیکل اے 10 کے تحت منصفانہ اور شفاف ٹرائل کے ان کے حق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں