وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے دو روز قبل چینل میں بوٹ کے ساتھ شرکت کی جس کے باعث کاشف عباسی کو پابندی کا سامنا کرنا پڑگیاہے ، وزیر کے اس عمل کے بعد سوشل میڈیا پر نئی بحث شروع ہو گئی ہے جس میں صحافی حضرات بھی حصہ لے رہے ہیں تاہم اس شور وغل میں سینئر صحافی روف کلاسرا نے چونکا دینے والا دعویٰ کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی عمران خان نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” کاشف عباسی کا پروگرام پیمرا نے اس لیے 2 ماہ کے لیے بند کر دیا کہ انکی حکومت کے ایک وزیر پروگرام میں پاک فوج کا بوٹ لائے اور اسے میز پر رکھ دیا۔ سزا کاشف عباسی کو ملی اور عزت بوٹ کو۔عمران خان کے اس ٹویٹ پر روف کلاسرا بھی میدان میں آئے اور انہوں نے ری ٹویٹ کرتے ہوئے جواب دیا کہ ” ابھی شروعات ہیں، منگل کے بینہ اجلاس میں بہت کچھ ڈسکس کیا گیا جس کی تفصیلات VLOGمیں دی ہیں،حکومت اور بوٹ والی سرکار اب سارا غصہ ٹی وی چینلز اور اینکرز پر ہی نکالے گی۔ میڈیا کو ایک ایک کر کے مارا جائے گا سعودی چینی ماڈل پر۔ چینل مالکان اور اینکرز نے تابعداری بھی بہت دکھائی تھی۔۔رؤف کلاسرا نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے وی لاگ میں دعویٰ کیا ہے کہ۔۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں میڈیا پر مزید پابندیوں کے لئے پیمرا کو مزید بااختیار بنانے کے بارے میں کہاگیا ہے۔۔ اس حوالے سے ضروری قانون سازی کا کہہ دیاگیا ہے۔۔ رؤف کلاسرا کے مطابق آنے والے وقت میں میڈیا مزید پابندیوں کا شکار بنے گا۔۔
میڈیا پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ۔۔۔
Facebook Comments