Media owners agreed to reduce advertisement rates to 70 percent

میڈیا مالکان اشتہارات 70 فیصد سستے کرنے پر تیار۔۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ میڈیا مالکان اور حکومت کے درمیان اشتہارات کےریٹ پر معاہدہ طے پا گیا جس کے نتیجے میں پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن ( پی بی اے) نے حکومتی اشتہارات کے ریٹس میں 70 فیصد کمی پر آمادگی ظاہر کی ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد حسین چوہدری نے اپنے ٹویٹر پیغام میں اس حوالے سے کہا کہ نرخوں میں کمی سے حکومت کو اربوں روپے کی بچت ہوگی۔ اشتہارات کے نئے نرخناموں کے حوالے سے پاکستان براڈکاسٹنگ ایسوسی ایشن کے ساتھ معاہدہ کےتحت حکومت کو اشتہارات کے لئے 70 فیصد تک رعایت حاصل ہوگی، اشتہارات کےنئے نرخ ناموں کا اطلاق پیک آورز میں ہوگا اور نئے ریٹس وفاقی اور صوبائیحکومتوں کے محکموں سمیت تمام خودمختار اداروں کے لئے یکساں طور پر نافذ العمل ہوں گے۔ وزیر اطلاعات کی ہدایات کی روشنی میں سیکرٹری اطلاعات و نشریات شفقت جلیل نے پی بی اے کے ساتھ کراچی میں کامیاب مذاکرات کئے ۔۔اس موقع پر پی بی اے کی جانب سے چیئرمین شکیل مسعود، سیکرٹری درید قریشی اور سلطان لاکھانی موجود تھے۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں