یونیسکو نے میڈیا فاؤنڈیشن تھری سکسٹی کے تعاون سے کراچی میں ڈی ایچ اے صفہ یونیورسٹی میں اپنا دوسرا صوبائی مشاورتی اجلاس منعقد کیا جس کا مقصد پاکستان کی میڈیا اور معلوماتی خواندگی (ایم آئی ایل) حکمت عملی کے لیے اہم شراکت داروں کی آراء جمع کرنا تھا۔ اس مشاورت میں پالیسی سازوں، میڈیا کے ماہرین، ماہرین تعلیم، اور سول سوسائٹی کے ماہرین شریک ہوئے، جنہوں نے پاکستان کے لیے ایم آئی ایل حکمت عملی کے مسودے میں قیمتی تجاویز فراہم کیں۔نمایاں مقررین میں بیرسٹر مرتضیٰ وہاب (میئر کراچی)، شہاب زبیری (گروپ چیف، بزنس ریکارڈر)، سینیٹر سرمد علی، اظہر عباس (منیجنگ ڈائریکٹر جیو نیوز)، سینیٹر فیصل سبزواری، ڈاکٹر ہما بقائی (تجزیہ کار)، ڈاکٹر اسماء ابراہیم (ماہر آثار قدیمہ)، عافیہ سلام، مبشر میر (ریزیڈنٹ ایڈیٹر ڈیلی پاکستان کراچی)، ڈاکٹر مدرار اللہ (چیف لائبریرین آغا خان یونیورسٹی) اور بریگیڈیئر پروفیسر ڈاکٹر احمد سعید منہاس (وائس چانسلر ڈی ایچ اے صفہ یونیورسٹی کراچی) شامل تھے۔ پروفیسر ڈاکٹر سویرا شامی، جوایم آئی ایل حکمت عملی کی تحقیقی سربراہ اور پنجاب یونیورسٹی کے ڈیجیٹل میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی چیئرپرسن ہیں، نے مشاورت کے مقاصد پر روشنی ڈالی اور اسٹیک ہولڈرز کی شمولیت کو ایک موزوں فریم ورک تیار کرنے کے لیے اہم قرار دیا۔،۔