poeples party ne bhi peka ordenance challenge kardia

میڈیا متفقہ ضابطہ اخلاق بنائے، صادق عمرانی۔۔

پاکستان پیپلز پارٹی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن صادق عمرانی نے کہا ہے کہ آزاد میڈیا اصل حقائق کی درست عکاسی کرتا ہے بشرطیکہ اس میں زرد صحافت کا زہر نہ ملا ہو جس کے لئے ضروری ہے کہ میڈیا کو ایک متفقہ ضابطہ اخلاق بنا لینا چاہئے اور اسے یہ بھی سمجھ لینا چاہئے کہ قدغن لگا کر اداروں کو مفلوج بنانا سلطنت عمرانیہ کا شیوا بن چکا ہے اور وہ اپنی راہ میں آنے والی کسی بھی رکاوٹ کو جڑ سے اکھاڑنے والی سونامی کا جھوٹا نعرہ لگا کر منظر عام پر آئی ہے۔ تبدیلی کے اس نعرے کا سحر ٹوٹنے کے بعد اب وہ کسی بدمست ہاتھی کی طرح ہر شے کو روند دینے پر تلی بیٹھی ہے اگر ایسا نہیں ہے تو یہ اختیار چوہدری کو کس نے دیا کہ وہ میڈیا مالکان و صحافیوں کو سنے بغیر اندھے کی لاٹھی گھمائیں۔ چاہے اس کی زد میں کوئی بھی آتا ہو تاریخ گواہ ہے کہ دبائے جانے کا عمل اس شے کو مزید ابھارنے کا ردعمل بنتا ہے۔ حقیقت کا ادراک نہ رکھنے والے دراصل خود اپنے عمل سے اپنے لئے گڑھا کھود رہے ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دوسروں کی خطا و غلطیوں سے سبق نہ لینے یا انہیں پھر سے دہرانے والے جلد اپنے منطقی انجام سے دوچار ہوجاتے ہیں۔ ہمیں جمہوری استحکام کے لئے صحافت کے آزاد پرندے کو پابند سلاسل کرنے یا اپنے سامنے سرنگوں رکھنے کی روش کو یکسر ترک کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ابہام کی پیداکردہ صورتحال نے معاشرے اور خاص طور پر اداروں میں تنائو کی کیفیت کو مزید فروغ دے رکھا ہے۔ قوم مہنگائی، بے روزگاری، لاقانونیت سے چھٹکارے کے لئے دعائیں کررہی ہے بے یقینی ہر چہرے پر عیاں ہے قوم ایسی تبدیلی سے بیزار ہوچکی ہے جس نے نیا پاکستان دینے کے بجائے قائداعظم و قائد عوام کا پاکستان بھی ان سے چھین لیا ہے۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں