athar mateen qatal case qatilon ka suragh mil gya

میڈیاملازمین کو نہ نکالا جائے، سندھ حکومت ۔۔

وزیراطلاعات سندھ سید ناصر شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت اور پیپلز پارٹی میڈیا کے ساتھ ہے اور آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے۔سید ناصر حسین شاہ نے لیبر کالونی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیوز چینلز کے خلاف ہونے والی کاروائیوں کی مذمت کرتی ہے، پی پی پیپلزپارٹی آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے۔سید ناصر شاہ نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو کی ہدایت پر نیوز چینلز کے واجبات ادا کئے ہیں جبکہ ہم پیمرا اور وفاقی حکومت کی میڈیا کے خلاف کاروائیوں کی مذمت کرتے ہیں۔ ان کامزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت کی سطح پر نیوز چینل مالکان سے کہا ہے کہ وہ ملازمین کو نہ نکالیں اور میڈیا ورکرز کو بروقت تنخواہیں دی جائیں۔

hubbul patni | Imran Junior
hubbul patni | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں