media mulazimeen ke huqooq ka tahaaffuz ki zimmedari hai

میڈیا ملازمین کے حقوق کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے، ایچ آر سی پی۔۔

کے یوجے دستورکے صدر حامد الرحمان کی سربراہی میں جوائنٹ سیکرٹری کے یوجے دستور سہیل رب، جوائنٹ سیکرٹری کراچی پریس کلب محمد منصف اور کنوینربول متاثرین ایکشن کمیٹی عبیدشاہ پر مشتمل وفد نے ہیومین رائٹس کمیشن آف پاکستان کے چیئرپرسن اسدبٹ اور ان کی باڈی سےملاقات میں صحاف برادری کو درپیش معاشی مشکلات، جبری برطرفیوں سمیت دیگر مسائل سے آگاہ کیا اور بول متاثرین کے واجبات کی ادائیگی میں ایچ آر سی پی کو اپنا کردار ادا کرنے کی گزارش کی۔ جوائنٹ سیکرٹری کراچی پریس کلب محمد منصف نے مقتدر حلقوں میں ہیومین رائٹس کمیشن کو وزرا اور اداروں کے سربراہان تک بول متاثرین کی آواز پہنچانے کی اپیل کی۔ سہیل رب نے قانونی معاملات میں ایچ آر سی پی کے تعاون کا کہا، جب کہ عبید شاہ نے بول متاثرین کی جاری تحریک اور پیمرا کے فیصلے پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر چیئرپرسن ایچ آر سی پی اسدبٹ کا کہنا تھا کہ ہیومن رائٹس کمیشن بنیادی انسانی حقوق کی علمبردار ہے صحافیوں کے معاشی قتل جبری برطرفیوں پر تشویش کا اظہار کرتی ہے ملازمین کے بنیادی حقوق کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے ایسے میں حکومتی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ انصاف کی فراہمی بھی یقینی بنائے انہوں نے مزید کہا کہ بول متاثرین کے معاملے پر و صوبائی و وفاقی اداروں کو خطوط ارسال کرینگے جبکہ پیمرا اور بول انتظامیہ کو متاثرین کی واجب الادا رقم پر جلد اقدام اٹھانے کے لیئے اخلاقی دبائو ڈالیں گے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں