media mein curfew lagne nahi denge

میڈیا میں کرفیونہیں لگنے دیں گے،پیپلزپارٹی۔۔

پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کےرہنماؤں نے کہا ہے کہ میڈیا اتھارٹی کے ذریعے ملک میں اظہار بیان پرکرفیو نہیں لگانے دینگے۔پارٹی کے سینئر نائب صدر چودھری اسلم گل نے کہا کہ حکمران اقتدار کے نشے میں مرضی کا ایجنڈا عوام پر مسلط کرنا چاہتے ہیں،پیپلز پارٹی آزادی اظہار رائے کیخلاف ہر قانون کا ڈٹ کا مقابلہ کریگی۔قدغنوں،پابندیوں اور آرڈیننسز سے ملک نہیں چلتے۔ڈپٹی جنرل سیکرٹری عثمان ملک نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں اورصحافی تنظیمیں نئی میڈیا اتھارٹی کو مسترد کر چکی ہیں۔ففتھ جنریشن وار کے نام پر میڈیا کو پابند سلاسل کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں ،پی ایم ڈی اے کیخلاف متفقہ لائحہ صحافی تنظیموں سے ملکر طے کرینگے۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں