imran khan ka naam channels par nashar karne par koi pabandi nahi

میڈیامیں مافیاز ہیں، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ڈاکوؤں اور ملک لوٹنے والوں کو میں کیسے معاف کر سکتا ہوں ‘بڑے ڈاکو ئوں اور کروڑوں روپے لوٹنے والوں پر کون رحم کرتا ہے۔ رحم کمزور طبقے کیلئے ہے‘ بعض لوگ سوال کرتے ہیں کہ کدھر ہے نیا پاکستان۔ کدھر ہے ریاست مدینہ۔میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ ہوسکتا ہے کہ ریاست مدینہ میری زندگی میں نہ بنے لیکن ہم اس راستے پر چل پڑے ہیں ‘اس کے لیے جدوجہد کررہے ہیں کامیابی خدا کے ہاتھ میں ہے ہمارے سامنے مافیا ز بیٹھے ہوئے ہیں‘یہ مافیا زمیڈیا میں سیا ست میں اور بیو رو کریسی میں بیٹھے ہیں۔وزیر اعظم نے ان خیالات کا اظہار وزارت مذہبی امور کے زیر اہتمام انٹرنیشنل رحمت اللعالمین ؐ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں ہم سب سے زیادہ خیرات لیکن ٹیکس کم دیتے ہیں ‘ اگر ریاست کے پاس پیسہ نہیں ہوگا تو عوام کی فلاح و بہبود کیسے ہوگی، ہمیں ٹیکس دینا ہوگا۔وزیر اعظم نے کہا کہ اگر کسی قوم نے عظیم بننا ہو تو اس کو ریاست مدینہ کو رول ماڈل بنانا ہوگا‘ آج کے دور میں موبائل فون کا بڑھتا ہوا استعمال ہمارے لئے چیلنج ہے کیونکہ اگر ہم نے اپنے بچوں کو اپنی تاریخ سے واقف نہ کیا تو مسائل پیدا ہوں گے‘ انہیں بتانا ہوگا کہ ہم نے کیسے ترقی کی اور ہمارا زوال کیوں ہوا‘ ہمارے لئے مغربی تہذیب اور دین اسلام کا مطالعہ ضروری ہے۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں